اسلام آباد،نیویارک:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے مکہ پر ڈرون حملے کی گھناونی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا مقدس مقام پر ہونےوالے بزدلانہ اور گھناونے ڈرون حملے کی کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،پاکستانی عوام اشتعال انگیز ، افسوسناک اقدام پر دکھی ، شدید تشویش میں مبتلا ہیں،گہر ا دکھ بیان کرنے کیلئے الفاظ ناکافی، خطرے کا مقابلہ کرنے پرسعودی مسلح افواج کی غیرمعمولی مستعدی، شجاعت ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاخطہ پہلے ہی تنازعات کی بہت بھاری قیمت ادا کرچکا ،تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ ،مزید کشیدگی سے پیچھے ہٹیں، پائیدار امن کے حصول کےلئے مذاکرات ،سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ،پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کے دفاع کےساتھ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے تحفظ کےلئے پوری ثابت قدمی کے ساتھ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان حوثی حملوں کےخلاف سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، باب المندب میں حملوں سے دنیا کی معیشت متاثر ہوگی۔
مکہ پر ڈرون حملے کی گھناونی کوشش ناقابل معافی،سعودیہ کےساتھ ہیں، وزیراعظم



















